• Skip to main content
  • Skip to secondary navigation
  • Skip to footer

Rashid Shaz

The Rashid Shaz Website: Rashidshaz.com

  • Typography
  • pictures
  • Our Shop
  • Contact Page
  • Biography
  • Books
  • articles & speeches
    • English
      • Calling for a New Dialogue between Islam and Christianity
      • REINVENTING THE MUSLIM MIND
      • Futurizing Islam
    • Urdu
    • Arabic
    • Hindi

Lastampokh: A travelogue in Urdu

By Rashid Shaz

Lastampokh: A travelogue in Urdu
Rs. 250
  • Publisher: Milli Publications
  • Edition: I
  • Available in: Hardback
  • ISBN: 978-93-81461-14-3
PurchaseBuy on Amazon

کبھی وہ دن تھے جب ہم قطب سے مدار شمس کا زاویہ معلوم کرتے۔ تب لیل ونہار کی ہر گردش پرہمیں اپنی گرفت محسو س ہوتی۔ آج ہم قطب و ابدال کے جال میں پھنسے خود کو گردشِ ایام کے رحم وکرم پر پاتے ہیں۔ روحانیوں نے رفتہ رفتہ ہمارے اکتشافی ذہن کو کچھ اس طرح متاثر کیا کہ ہم نے قرآن کی دعوتِ اکتشاف سے منھ موڑ کر مکاشفے اور مجاہدے کو اپنا ہدف قرار دے ڈالا۔ دین کے نام پر ایک ہلوسہ ہمارے تعاقب میں رہا۔ نتیجتاً حقیقی دنیا میں ہم اقوام عالم پر اپنی سبقت برقرار نہ رکھ پائے۔ بحیثیتِ امت سیادت کے منصب سے ہماری معزولی عمل میں آگئی۔ روحانیوں کی سلطنت اپنی تمام تر جاہ و حشم کے ساتھ آج بھی قائم ہے بلکہ اس کی فتوحات کے سلسلے مسلسل وسیع ہوتے جارہے ہیں۔ البتہ اسلام کی آفاقی دعوت اور مسلمانوں کا اکتشافی ذہن صدیوں سے منجمد اور معطل ہے۔

جب تک عام مسلمانوں پر یہ حقیقت منکشف نہیں ہوتی کہ دینی زندگی کے مروجہ مظاہر، روحانیوں کی بیعت وکرامت کے سلسلے، دراصل اسلام نہیں بلکہ اسلام کی نفی کے پختہ انتظامات ہیں، جب تک رسالہ محمدی کی بازیافت کے لیے ایک عمومی بے چینی پیدا نہیں ہوتی، ایک نئی ابتدا کا سامان کیسے ہوسکتا ہے؟


Tagged with: Short Stories, Travel

Footer

FOLLOW ME

  • Twitter
  • Facebook Official Page
  • Facebook Hindi Page

Copyright © 2023 · Author Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in